لاہور،شاہدرہ میں آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی،سات گاڑیاں متاثر ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 9 اگست 2016 11:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پٹرول پمپ پرکھڑے آئل ٹینکر میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس نے قریب کھڑی سات گاڑیوں کو بھی لپیٹ میں لیا۔ امدادی ٹیموں نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم کے مطابق شاہدرہ میں ماچس فیکٹری کے قریب آئل ٹینکر پٹرول پمپ پر کھڑا تھا کہ اس کی بیٹریوں کا سرکٹ شارٹ ہوگیا جس سے آئل ٹینکر نے آگ پکڑ لی،ڈرائیور بھاگ گیا جبکہ ایک رکشہ ڈرائیور نے دلیری کا مظاہرہ کیا اور ٹینکر کو سڑک پر لے آیا جہاں ٹینکر کھڑی خالی کوسٹر سے ٹکرا گیا۔

ٹینکر میں لگی آگ کے بلند شعلوں نے قریب کھڑی سات گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ امدادی کارروائیوں کے دوران جی ٹی روڈ ر ٹریفک شدید جام رہی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :