ٹرمپ امریکی تاریخ کے سب سے لاپرواہ صدر ہوں گے،رپبلکن نیشنل سکیورٹی ماہرین

منگل 9 اگست 2016 11:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) رپبلکن نیشنل سکیورٹی کے 50 ماہرین نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ ’امریکی تاریخ کے سب سے لا پرواہ صدر ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق 50 ماہرین کے گروپ جس میں سی آئی سے کے سابق ڈائریکٹر مائیکل ہیڈن بھی شامل ہیں کا کہنا ہے کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ میں صدر بننے کے لیے کردار، اقدار اور تجربے کی کمی ہے۔

اس خط پر دستخط کرنے والوں میں سے کئی ایسے ہیں جنھوں نے اسی جیسے ایک خط پر مارچ میں دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔اس خط میں کہا گیا ہے کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ بطور رہنما امریکہ کی اخلاقی اتھارٹی کو کمزور کر رہے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ ان میں امریکی آئین پر یقین کی کمی کے ساتھ ساتھ، امریکی قوانین، اداروں، مذہبی برداشت، پریس کی آزادی اور آزاد عدلیہ کے بارے میں بنیادی علم کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ہم میں سے کوئی بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دے گا۔اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’اس خط میں جن لوگوں کے نام ہیں ان سے دنیا میں اتنی خرابیوں کے لیے امریکیوں کو ضرور پوچھنا چاہیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آگے آنے کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تاکہ اس ملک میں ہر کوئی جان سکے کہ دنیا کو اتنی خطرناک جگہ بنانے کے لیے کس کو الزام دینا چاہیے۔رپبلکن امیدوار نے کہا ہے کہ امریکہ نیٹو کے ساتھ اپنی وعدوں کی عزت کرے۔ انھوں نے اذیت دینے کی تائید کی اور مشورہ دیا ہے کہ جنوبی کوریا اور جاپان کو جوہری ہتھیاروں سے لیس ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :