دنیا کی سب سے بڑی واٹر سلائیڈ پر سیاستدان کا بیٹا ہلاک۔ تحقیقات جاری
سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 11:43
نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : دنیا میں خطرناک سے خطرناک جھولے اور کرتب کرنا نوجوان نسل کا خصوصی طور پر شیوہ ہوتا ہے۔ اسی شیوے کے ہاتھوں مجبور ایک نوجوان دنیا کی سب سے بڑی واٹر سلائیڈ پر گیا اورہلاک ہو گیا۔کینساس میں موجود ایک پارک میں دنیا کی سب سے بڑی واٹر سلائیڈ موجود ہے ۔ جس کی رفتار 70میٹر فی گھنٹہ جتنی ہے۔ہلاک ہونے والے 12سالہ لڑکے کی شناخت کیلب تھومس کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست کی قانون ساز اسمبلی کے ممبر سکاٹ شواب کا بیٹا تھا۔
مسٹر شواب نے غم کی اس گھڑی میں میڈیا سے پرائیویسی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پیدا ہونے سے لیکر اب تک کیلب تمام لوگوں میں خوشیاں بانٹتا آیا ہے۔ تاہم لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے پارک کو دو دن کے لیے سیل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
پارک کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم یہ بتاتے ہوئے نہایت رنجیدہ ہے کہ ایک لڑکا پارک کی واٹر سلائیڈ پر ہلاک ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی مکمل حفاظت ہماری اولین ترجیح رہی ہے لہٰذا ہم نے پارک اور بالخصوص اس جھولے کو تحقیقات مکمل ہونے پر سیل کر دیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردی مکمل طور پر ہلاک لڑکے کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ مذکورہ واٹر سلائیڈ مجسمہ لبرٹی سے بھی اونچی ہے اس واٹر سلائیڈ کی اونچائی کم از کم 54انچ ہو گی۔ یہاں آنے والے تمام سیاح اس کی 17منزلہ اونچائی پر پہنچنے کے لیے264قدم چلتے ہیں۔ اس کا آغاز دو سال قبل 2014میں جولائی کو کیا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.