جدہ: فنگر پرنٹنگ سسٹم خراب ہونے سے موبائل فون صارفین کو پریشانی سامنا

منگل 9 اگست 2016 11:53

جدہ: فنگر پرنٹنگ سسٹم خراب ہونے سے موبائل فون صارفین کو پریشانی سامنا

جدہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے فنگر پرنٹ کی ویریفیکشن سسٹم کے بغیر نئے نمبروں کے اجراء اور پرانے نمبروں کو بند کرنے سے صارفین کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ وہ صارفین جنہوں نے فنگر پرنٹ سے اپنی سم کی تصدیق نہیں کروائی تھی ۔ ان کے موبائل نمبر بند کر دیئے گئے ہیں ۔ جبکہ نئے نمبر لینے والوں کو بھی اب فنگر پرنٹ تصدیق شدہ سم ہی لینی پڑے گی ۔

(جاری ہے)

مگر ان تمام صارفین کو فنگر پرنٹ سسٹم ڈاؤن ہونے سے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔متعدد صارفین نے کہا ہے کہ وہ اپنا سابقہ نمبر ہی چلانا چاتے ہیں ۔ لیکن لنک ڈاؤن ہونے سے ان کا نمبر ابھی تک نہیں آن ہو سکا۔ جبکہ نئی سم خریدنے والوں کو بھی اس ضمن میں پریشانی کاسامنا ہے ۔ سروس مہیاکرنے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے وہ جلد اس خامی پر قابو پالیں اور موبائل سم جاری کرنے والے دفاتر میں کام معمول کے مطابق ہو جائے گا۔