شادی ابھی میری زندگی سے کوسوں دور ہے‘سلمان خان

منگل 9 اگست 2016 11:56

شادی ابھی میری زندگی سے کوسوں دور ہے‘سلمان خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہیکہ شادی کے بعد کے جسمانی تعلقات پر یقین رکھتا ہوں جب کہ شادی ابھی میری زندگی سے کوسوں دور ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان فلم نگری کے صف اول کے کنوارے اداکار ہیں جو متعدد معاشقوں کے بعد بھی اب تک شادی نہیں رچا سکے ہیں جب کہ گزشتہ کئی دنوں سے سلو میاں کی رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سے شادی کی خبریں گرم ہیں جس پر سلو میاں بھی اپنی شادی کی خبروں سے تنگ ہیں اور اپنی شادی کو قومی مسئلہ بھی قرار دے چکے ہیں تاہم اب ایک بار پھر انہوں نے اپنی شادی کی خبروں پر لب کشائی کی ہے۔

اپنے پروڈکشن ہاوٴس کے بینر تلے بننے والی فلم ”فریکے علی“ کی پروموشن تقریب میں شادی کے سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد کے جسمانی تعلقات پر یقین رکھتا ہوں تاہم ابھی میری شادی نہیں ہوئی ہے تو اس طرح کی خواہش اور شادی دونوں ہی میری زندگی سے کوسوں دور ہیں۔واضح رہے کہ اداکار سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سے رواں سال شادی کی خبریں زبان زد عام ہیں۔

متعلقہ عنوان :