کامیڈی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم”فلورنس فوسٹر جینکنز“‘12اگست کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

منگل 9 اگست 2016 12:24

کامیڈی بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم”فلورنس فوسٹر جینکنز“‘12اگست کو نمائش ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست۔2016ء) کامیڈی سے بھرپور بائیو گرافیکل ڈرامہ فلم” فلورنس فوسٹر جینکنز“کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیفن فریئرز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی رئیس خاتون کے گرد گھومتی ہے جو بھدی آواز کے باوجود اوپرا سنگر بننے کی کوششیں جاری رکھتی ہیں۔فلم میں مرکزی کردار معروف اداکارہ میریل اسٹریپ نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں ہیو گرانٹ،سیمون ہیلبرگ،نینا آریانڈا اور جان کیویناگ شامل ہیں۔ٹریسی سیورڈ اور مائیکل کن کی مشترکہ پروڈکش 12اگست کو امریکا میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :