اسرائیلی کھلاڑی سے نہیں کھیلنا،سعودی جوڈو کھلاڑی نے ریو اولمپکس میں میچ ہی چھوڑ دیا

منگل 9 اگست 2016 12:24

اسرائیلی کھلاڑی سے نہیں کھیلنا،سعودی جوڈو کھلاڑی نے ریو اولمپکس میں ..

ریو ڈی جنیرو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2016ء )ریو اولمپکس میں سعودی عرب کی خاتون جوڈو کھلاڑی نے اگلے راؤنڈ میں اسرائیلی حریف سے نہ کھیلنے کیلئے میچ چھوڑ کر اہل اسلام کے دل جیت لیے ۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق 22سالہ جوڈ فاہمے نے اپنی موریشس حریف کرسٹیان لیجنٹل کیخلاف پہلے راؤنڈ کا میچ اس لئے چھوڑم کیونکہ کامیابی کی صورت میں انہیں اگلے راؤنڈ میں اسرائیلی حریف کا مقابلہ کرنا پڑتا، مقابلے سے پہلے سعودی اولمپکس حکام نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ٹریننگ کے دوران فاہمے کے ہاتھ اور ٹانگ میں زخم آیا ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے اس لیے وہ میچ میں حصہ نہیں لے سکتی ہیں ۔

اس ٹویٹ کے بعد اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا کہ فاہمے زخمی نہیں بلکہ وہ اس لئے مقابلے سے دستبردار ہوئی ہیں تاکہ اسرائیلی حریف سے مقابلہ نہ کرنا پڑے ۔فاہمے کے دستبردا ر ہونے کے بعد موریشس کی کھلاڑی نے 5 بار کی فاتح اسرائیل کی 25سالہ کوہن کو شکست دے دی۔