بھارتی اراکین پارلیمنٹ کا مقبو ضہ کشمیرمیں استقبال آزادی پسند سلوگن سے کیا جائے ، سید علی گیلانی

منگل 9 اگست 2016 12:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اگست ۔2016ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ” گ“ گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بھارتی اراکین پارلیمنٹ کے وادی کے دورے کے موقع پر آزادی نواز سلوگن سے ان کا استقبال کیا جائے۔ سرینگر سے جاری اپنے بیان میں سید علی گیلانی نے بھارتی اراکین پارلیمنٹ کے ممکنہ دورے بارے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اراکین پارلیمنٹ اپنے مذموم مفادات سے باہر نکل کر کھبی نہیں سوچ سکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری عوام سے اپیل ہے کہ یہ اراکین پارلیمنٹ ہسپتالوں و دیگر عوامی مقامات جہاں کا بھی دورہ کریں ان کا استقبال آزادی پسند سلوگن سے کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اراکین پارلیمنٹ کو یہ متحد ہو کر بتایا جائے کہ کوئی پیکج کوئی ڈویلپمنٹ اور حتی کہ کسی قسم کے نام نہاد مذاکرات کشمیریوں کو مطالبہ آزادی سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم کو متحد ہو کر صرف اور صرف آزادی کے مطالبے کے پیغام کو بھارتی اراکین پارلیمنٹ پر واضح کرنا ہو گا ۔