عراق کے وزیر دفاع داعش کے حملے میں بال بال بچ گئے

منگل 9 اگست 2016 13:02

بغداد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی داعش کے حملے میں بال بال بچ گئے۔عراقی میڈیا کے مطابق داعش کے جنگجووں نے جنوبی موصل میں عراقی وزیر دفاع خالد العبیدی کے قافلے پر فائرنگ کی اور مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع اس حملے سے بال بال بچ گئے۔ حملے کے وقت عراقی فوج کے اعلی عہدیدار منجملہ جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف کے چیئرمین، برّی فوج اور فضائیہ کے سربراہ بھی خالد العبیدی کے ساتھ تھے۔

متعلقہ عنوان :