چار سو ملین ڈالر کی وصولی کا تعلق ایٹمی مذاکرات سے نہیں ،علی شمخانی

منگل 9 اگست 2016 13:03

تہران ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی نے کہا ہے کہ امریکہ سے چار سو ملین ڈالر کی وصولی کا تعلق فوجی سازوسامان کے معاہدے سے ہے اور اس کا ایٹمی مذاکرات کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔

(جاری ہے)

ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق منگل کو انہوں نے بتایا کہ ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے دوران، ان واجبات کی وصولی ایک اتفاقی امر ہے ایرا ن نے انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکہ میں اپنے منجمد اثاثے کو واپس لانے کے لئے ہر موقع سے فائدہ اٹھایا۔

علی شمخانی نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکہ کے سابق اور موجودہ حکام کے بعض بیانات ملک میں انتخابی مہم کے پیش نظر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ اس معاملے کی تفصیلات میں نہ پڑیں تاکہ امریکہ میں انتخابات کے موقع پر صدارتی امیدواروں کی حقیقی ماہیت کھل کر سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :