قومی سائیکلنگ ٹیم آئندہ ماہ ایشیئن سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ اور سارک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی

منگل 9 اگست 2016 13:08

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) قومی سائیکلنگ ٹیم آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والی ایشیئن سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ اور سارک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔ ایونٹ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 18 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشیئن سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ 14 سے 16 ستمبر جبکہ ساک سائیکلنگ چیمپئن شپ 17 سے 18 ستمبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ایونٹ میں پاکستانی ٹیم شرکت کریگی۔ ایونٹس میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ 18 اگست سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگا ایک ماہ تک جاری رہنے والے تربیتی کیمپ میں 20 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ تربیتی کیمپ میں سے 10 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا اور انہیں بھارت میں دونوں ایونٹس کیلئے بھجوائیں گے۔ سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ چیمپئن شپ کیلئے مستند اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ کو تیار کریں گے تاکہ ایونٹ میں وہ اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :