ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کریگی

منگل 9 اگست 2016 13:13

ہانگ کانگ ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ آئرلینڈ اور سکاٹ لینڈ کا دورہ کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ کی ٹیم اگست میں آئرلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ انٹرکانٹینینٹل چار روزہ میچ کے علاوہ دو ٹی 20 کھیلے گی، چار روزہ میچ 30 اگست سے 2 ستمبر تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 5 ستمبر اور دوسرا 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ہانگ کانگ کی ٹیم سکاٹ لینڈ جائے گی جہاں وہ دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی، پہلا ون ڈے 8 ستمبر اور دوسرا 10 ستمبر کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :