جاپانی مارکیٹ میں ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

منگل 9 اگست 2016 13:13

ٹوکیو ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) جاپانی مارکیٹ میں پیر کو ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں ربڑ کے جنوری کیلئے سودے 2.6 ین (1.7 فیصد) بڑھ کر 156.3 ین (1.53 ڈالر) فی کلوگرام رہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی کم شرح تبادلہ کے باعث ربڑ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں سب سے اہم سودا 175 یوان بڑھ کر 12810 یوان (1923.37 ڈالر ) فی ٹن پر بند ہوا جس کی ترسیل جنوری میں کی جائے گی۔