پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونے والے ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری

منگل 9 اگست 2016 13:15

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اب تک ہونے والے ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ ..

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین دنیا کی مختلف کرکٹ گراؤنڈز میں اب تک ہونے والے ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین 1954ء سے لے کر 2016ء تک 80 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان کی ٹیم نے 19میں کامیابی حاصل کی 24 میں شکست ہوئی اور 37 میچز ڈرا ہوئے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین انگلینڈ کی سر زمین پر اب تک 50 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں پاکستان نے 10میں کامیابی حاصل کی اور 22 میں شکست کھائی اور 18میچز ڈرا ہوئے۔ مصباح الحق کا بطور کپتان انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ بہت اچھا ہے۔ ان کی قیادت میں اب تک انگلینڈ کے خلاف 9 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے جس میں سے پاکستان نے6 ٹیسٹ میچز جیتے 2 ہارے اور ایک برابر ہوا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا چوتھا اور آخری میچ جمعرات سے لندن میں شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :