انگلینڈ ، آئر لینڈ کیخلاف ون ڈے، ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان آج متوقع ،عمرگل کو محمد عرفان پرترجیح دینے کافیصلہ’ آفریدی کی چھٹی کا امکان

منگل 9 اگست 2016 13:21

انگلینڈ ، آئر لینڈ کیخلاف ون ڈے، ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان آج متوقع ،عمرگل ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2016ء ) انگلینڈ اور آئر لینڈ کیخلاف پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے ۔ ذرائع کے مطابق عماد بٹ، حسن علی ، بابر اعظم،شرجیل خان،محمد نواز اور شعیب ملک کی ون ڈے ٹیم میں واپسی کا امکان ہے جب کہ فاسٹ باؤلر عمرگل کو محمد عرفان پرترجیح دینے کافیصلہ کیا گیا ہے،سمیع اسلم کوبھی پہلی مرتبہ ون ڈے سکواڈ میں شامل کیاجارہاہے ،شاہد آفریدی کو ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان اورانگلینڈکی ٹیموں کے درمیان بھی 5ون ڈے میچزکی سیریزہوگی جب کہ سیریز کا واحد ٹی ٹونٹی 7 ستمبر کو ہوگا،پاکستانی ٹیم انگلینڈ سے پہلے آئرلینڈ کے خلاف2 ون ڈے میچزکھیلے گی ۔