پاکستان مضبوط،متحرک معیشت اور مستحکم سیاسی مستقبل کی طرف گامزن ہے مگر دہشتگرد جمہوریت کے ستونوں پر حملہ کر رہے ہیں،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب،نیشنل ایکشن پلان ہر صورت میں جاری رہے گا

وزیراعظم نواز شریف کی اے این پی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور سے ملاقات میں گفتگو

منگل 9 اگست 2016 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط،متحرک معیشت اور مستحکم سیاسی مستقبل کی طرف گامزن ہے مگر دہشتگرد جمہوریت کے ستونوں پر حملہ کر رہے ہیں،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ضرب عضب،نیشنل ایکشن پلان ہر صورت میں جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم سے اے این پی کے رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے ملاقات کی جس میں قومی اہمیت کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مضبوط،متحرک معیشت اور مستحکم سیاسی مستقبل کی طرف گامزن ہے،دہشتگرد جمہوریت کے ستونوں پر حملہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ حملہ ہر ادارے کیخلاف دہشتگردوں کی نفرت کا اظہار کرتا ہے،دہشتگرد مذموم نظریات سے ریاست اور معاشرے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں مگر دہشتگردوں کیخلاف ضرب عضب،قومی ایکشن پلان ہر صورت جاری رہے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم متحد ہے،دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف پوری قوم غیر متزلزل ہے۔