دبئی: خاتون نے متحدہ عر ب امارات کی شہزادی بن کر 901 ایمرجنسی پر کال کر دی

منگل 9 اگست 2016 13:28

دبئی: خاتون نے متحدہ عر ب امارات کی شہزادی بن کر 901 ایمرجنسی پر کال کر ..

دبئی: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): دبئی پولیس کال سنٹر پر ہرروز بوگس اور جھوٹی کالیں آنا معمول کی بات ہے ۔لیکن ا یمر جنسی سنٹر میں کام کرنے والا عملہ اتنا مستعد ہے کہ جھوٹی اور سچی کال کو سمجھنے کی بھر پور صلاحیت رکھتاہے ۔ ان باتوں کا اظہار دبئی ایمرجنسی کال سنٹر کے منیجر ڈاکٹر میجر محمد علی الحمودی نے مقامی اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کچھ روز قبل ایمر جنسی سنٹر میں آنے والی کال کے بارے میں بتایا کہ ایک اماراتی خاتون نے کال کی کہ وہ متحدہ عرب امارات کی شہزادی بول رہی ہے ۔اور اسکے ساتھ کسی شہر ی 999,999ڈالر کا دھوکہ کیا ہے ۔ کال کرنے کے بعد مذکورہ خاتون نے اپنا موبائل فون فوراََ بند کر دیا۔ محمد حمودی کے مطابق اس طرح کی کالوں کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ کال کرنے والا جھوٹ بول رہا ہے یا اسکی بات میں سچائی ہے ۔ حمودی کا کہنا تھا کہ سنٹر میں کام کرنے والے ملازمین حتی ٰالمکان صبر کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ حالنکہ کئی دفعہ شہری غلط باتیں ، غلط انفارمیشن بھی دیتے ہیں ۔ مگر ملازمین اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے بخوبی واقف ہیں۔