Live Updates

پی ٹی آئی کشمیر سے کراچی تک ہر الیکشن میں ہارتی آئی ہے اور پھر یہ دھاندلی کا رونا روتی ہے،دھرنے اور احتجاج ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ،ہم ریلیوں سے خوف زدہ نہیں،مسلم لیگ ن 2018کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی ،وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کابیان

منگل 9 اگست 2016 13:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کشمیر سے کراچی تک ہر الیکشن میں ہارتی آئی ہے اور پھر یہ دھاندلی کا رونا روتی ہے، دھاندلی کر رٹ لگانا اس کا وطیرہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے اور احتجاج ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ عمران خان اور پی ٹی آئی جو کر رہے ہیں کوئی محب وطن اس طرح کی سیاست نہیں کرتا۔

سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ عوام ان دھرنوں اور احتجاج کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں، لوگوں کو ملکی ترقی عزیز ہیں۔ نہ کہ احتجاجی ریلیاں کرنے والے۔میاں نواز شریف ہر لمحہ کوشاں ہیں کہ ملک میں ترقی ہو، معاشی حالات مستحکم ہوں اور امن ہو، عوام خوشحال ہوں۔ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی معیشت کا پہیہ مضبوط ہو گیا ہے اور ریل کا پہیہ بھی چلنے لگا ہے، اور ملکی حالات مزید بہتری کی طرف گامزن ہیں ، تعلیم اور صحت کے اشاریے بھی بہتر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں بھی انشااللہ مسلم لیگ کامیابی حاصل کرے گی۔ وزیرقومی صحت نے کہا کہ پانامہ لیکس ایشو سے متعلق ٹی او آرزطے کرنے کا معاملہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔ ٹی او آرز کے لیے کمیٹی میں شامل اپوزیشن کے بعض ارکان اپنی پارٹی سے بالا تر ہو کر کہیں اور سے ڈکٹیشن لے رہے ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ میرے والد میاں افضل حسین تارڑ نے حافظ آباد کی یونین کونسل نمبر8 کولو تارڑ سے کامیابی حاصل کی تھی، پی ٹی آئی نے سیالکوٹ کے جلسے میں اس پربھی دھاندلی کے الزمات لگائے۔

سپریم کورٹ نے ان الزمات کو رد کرتے ہوئے میاں افضل تارڑ کو چےئرمین یونین کونسل 8 کولو تارڑ حافظ آباد پر بحا ل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کو جس صوبے میں میڈیٹ ملا ہے انہیں چا ہیے کہ احتجاج کی بجائے صوبے میں بھی کچھ کام کرلیں۔ اس عوام کی بہتری کے لیے اچھے منصوبے سامنے لائیں،عمران خان سمجھ چکے ہیں کہ وہ کے پی کے میں بھی اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل نہیں کر سکیں گے یہی پی ٹی آئی کی بوکھلاہٹ کا اصل سبب ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات