افسران اور ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں ،کارکردگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، منظور وسان

منگل 9 اگست 2016 13:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا کہ کارکردگی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا، افسران اور ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں۔ صوبائی وزیر نے سائٹ لمیٹڈکے دفتر پر چھاپا مارا اور مختلف سیکشن کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے غیرحاضری پر ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ غلام مجتبیٰ جویو کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

منظور وسان نے دفتر میں ٹوٹی کرسیوں اورگندگی پربرہمی کا اظہار کیا۔دورے کے دوران سیکریٹری کا دفتر بھی خالی ملا، جس پر سیکریٹری آغا فخر جبکہ ڈپٹی چیف انجینئرعبدالمالک بھٹی کو بھی شوکاز دے دیا۔ صوبائی وزیر نے ملازمین کا ڈیٹا فراہم نہ کرنے پر بائیومیٹرک کلرک کو بھی شوکاز جاری کردیا، سائٹ لمیٹڈدفترمیں 914 ملازمین میں سے 308 غیر حاضر تھے، منظور وسان نے غیر حاضر ملازمین کا بائیو ڈیٹا حاصل کرلیا اور ان کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔

متعلقہ عنوان :