گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کو ہٹا کر اس کی جگہ اسرائیل کو شامل کردیا
منگل 9 اگست 2016 13:31
کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) معروف سرچ انجن کمپنی گوگل نے دنیا کے نقشے سے فلسطین کو ہٹا کر اس کی جگہ اسرائیل کو شامل کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق گوگل کی ویب سائٹ پر موجود نقشے پر فلسطین لکھ کر سرچ کرنے پر گوگل میپ فلسطین کے بجائے اسرائیل کو ڈھونڈ کر لاتا ہے حالانکہ جن مقامات کو مکمل طور پر اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے قبل ازیں وہ مقامات فلسطین کا حصہ دکھائی دیتے تھے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کے اس اقدام کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے اور اسے تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطین ہز ہیر کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے اور لوگوں کی جانب سے گوگل کے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ ویب سائٹ چینج ڈاٹ او آر جی کی جانب سے ایک مہم بھی شروع کی گئی جس میں گوگل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطین کو دوبارہ نقشے میں شامل کرے، اس مہم پر اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ فلسطین کو نقشے سے ہٹاکر گوگل نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ بھی اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ٹوئٹر پر لوگوں نے گوگل کے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا، ایک شخص نے کہا کہ اقوام متحدہ کے غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ رکھنے والے فلسطین کو نقشے سے ہٹانا فلسطینیوں کی توہین کے مترادف ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.