شام میں ڈاکٹرز وِدآٹ بارڈرز کے ہسپتال پر بمباری، 5بچوں اورعملے کے 4ارکان سمیت 13 افراد ہلاک

منگل 9 اگست 2016 13:32

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) شامی صوبہ ادلب میں ڈاکٹرز وِدآٹ بارڈرز کے زیر انتظام چلنے والے ایک ہسپتال پر فضائی حملے میں5بچوں اورعملے کے 4ارکان سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق شام کے صوبہ ادلب میں ڈاکٹرز وِدآٹ بارڈرز کے زیر انتظام چلنے والے ایک ہسپتال پر فضائی حملے میں13افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اختتام ہفتہ پر کی جانے والی اس بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں5 بچے اور عملے کے 4 ارکان بھی شامل ہیں۔ باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں کام کرنے والے اس ہسپتال میں بچوں کا علاج ہوتا تھا۔ پینٹاگون کے ایک ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ تب امریکا کی طرف سے اس ہسپتال کے قریب کوئی فضائی حملہ نہیں کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :