افغانستان میں نیٹو قافلے پر بم حملہ،2 امریکی فوجی زخمی

منگل 9 اگست 2016 13:33

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں نیٹو قافلے پر بم حملے میں2 امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق نیٹو قافلے کو جلال آباد میں دیسی ساختہ بم ڈیوائس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ۔ حملے میں دو امریکی فوجی معمولی زخمی ہو گئے نیٹو نے حملے کی تصدیق کی ہے ۔ گزشتہ ماہ ننگر ہار صوبے میں آپریشن کے دوران پانچ امریکی زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :