اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کے دوران پھوٹ پھوٹ کرروتی رہیں

منگل 9 اگست 2016 13:37

اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کے دوران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست۔2016ء) اسٹیج کی ملکہ صائمہ خان سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کے دوران پھوٹ پھوٹ کرروتی رہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے لاہور کے محفل تھیٹر میں صائمہ خان ‘ندا چوہدری‘شیبا رانی ‘پروڈیوسر اسحاق خان ‘ہنی البیلا سمیت دیگر فنکاروں نے سانحہ کوئٹہ کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی جس میں صائمہ خان 70سے زائد افراد کے شہید ہونے پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر روتی رہی ہیں جبکہ اس موقعہ پرصائمہ خان ‘ندا چوہدری اور دیگر فنکاروں نے سانحہ کوئٹہ پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے جبکہ فنکاروں نے آرمی جنرل راحیل شر یف کی دہشت گردی کیخلاف دوٹوک پالیسی پر بھی انکو سلام بھی پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور کسی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا ۔