محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 27ڈاکٹروں کو گریڈ 19میں ترقی دیدی

منگل 9 اگست 2016 13:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 27ڈاکٹروں کو گریڈ 19میں ترقی دے دی۔ محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے 27ڈاکٹروں کی گریڈ 19میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود شاہ ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر چلڈرن ہسپتال اور ڈاکٹر میاں محمد شفیق کو ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر میو ہسپتال تعینات کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرسید راشد حسین شیرازی کو ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر لاہور جنرل ہسپتال اور ڈاکٹرمحمد زبیر کو ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل آفیسر میو ہسپتال تعینات کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :