کوئی بھی بھارتی وفد کشمیر آئے،آزادی کے حق میں نعروں سے انکا استقبال کیا جائے ‘سید علی گیلانی
منگل 9 اگست 2016 13:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہمیں نہ نوکری چاہیے، نہ اقتصادی پیکیج، نہ تعمیر وترقی اور نہ ہی وقت گزاری کے لیے بات چیت کا ڈھونگ، ہم سب کا ایک مشترکہ اور متفقہ نعرہ ہونا چاہیے کہ بھارت کے آخری فوجی کی واپسی تک ہماری جدوجہد ہر سطح اور ہر مرحلے پر جاری وساری رہے گی۔
انہوں نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ جن راستوں اور چوراہوں سے گزریں اْن کا آزادی کے فلک شگاف نعروں سے استقبال ہونا چاہیے۔ سید علی گیلانی نے بھارتی فورسز اورپولیس اہلکاروں کی طرف سے پورے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف پرامن مظاہروں پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اب بھارت اور اسکی کٹھ پتلی انتظامیہ نے ان خونخوار بھیڑیوں کو ظلم وستم کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ یہ لوگ پولیس وردی کے بجائے سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر مظاہروں میں گھس کر خود ہی تشدد اور پتھراؤ کرتے ہیں، یہی نہیں بلکہ مسجدوں کے لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے لوگوں کو احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور جونہی عوام سڑکوں پر آتے ہیں تو یہ بے ضمیر پولیس اہلکار ان کو گرفتار کرلیتے ہیں۔حریت چیئرمین نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ بھارتی پولیس اہلکاروں کے اس ظلم و بربریت کے خلاف صف آراء ہوکر ان کو عوامی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔انہوں نے پنڈت کے خلاف چسپاں کئے جانیوالے پوسٹر جن میں انہیں وادی سے چلے جانے کو کہاگیا ہے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہماری جدوجہد کسی فرقے یا مذہب کے خلاف نہیں، یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور ایسی سازشیں ماضی میں بھی ہوئی ہیں اور انہیں کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.