چین کے پیراک سن یانگ نے ریو اولمپکس میں سوئمنگ 200 میٹر فری سٹائل مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا

منگل 9 اگست 2016 13:59

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) چین کے پیراک سن یانگ نے ریو اولمپکس میں سوئمنگ 200 میٹر فری سٹائل مقابلوں میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس طرح میڈل سٹینڈنگ میں چین پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ‘ چین کے پیراک سن یانگ نے مینز200 میٹر فری سٹائل میں چین کیلئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ اس مقابلے میں جنوبی افریقہ کے چڈ لی کلوس نے دوسری اور امریکہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ واضح رہے کہ میڈل سٹینڈنگ میں چین پانچ طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اس کے مجموعی تمغوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :