پولیس اور سکیورٹی اداروں کا پنجاب میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 14:00

پولیس اور سکیورٹی اداروں کا پنجاب میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کرنے کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) :پولیس اور سکیورٹی اداروں نے پنجاب میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس کومبنگ آپریشن میں پاک فوج ، رینجرز، سی ٹی ڈی اہلکار اور ایلیٹ فورس حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کومبنگ آپریشن سے متعلق ریجنل افسران کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ فیصلہ سانحہ کوئٹہ کے بعد کیا گیا ہے ۔ کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ افراد سے لیکر صوبے میں چھپے دہشتگردوں تک کے خلاف کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :