بلوچستان پولیس کی خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی درخواست

منگل 9 اگست 2016 14:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) بلوچستان پولیس نے خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے صوبائی حکومت سے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کردی ۔

(جاری ہے)

یہ دھماکہ پیر کی صبح شہر کے سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے باہر ہوا تھا بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار عطااللہ لانگو نے بتایا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے وکلا کی تعداد 40 سے زائد ہے ‘دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کا عمل مکمل ہوگیا کوئٹہ کے ڈی آئی جی آپریشن چوہدری منظور سرور نے بتایا کہ دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے اور خودکش حملہ آور کی باقیات تجزیے اور شناخت کیلئے متعلقہ اداروں کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے تاہم صوبائی حکومت کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کے لیے خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :