امُ القوین:ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی کا قانون نافذ

منگل 9 اگست 2016 14:08

امُ القوین:ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی کا قانون نافذ

امُ القوین: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): اُم القوین کے حکمران شیخ سعود بن راشد المعلا کی طرف جاری کردہ نئے حکم نامے 3/2016 کے مطابق ضبط شدہ گاڑیوں کی نیلامی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے قانون کے مطابق ترک کردہ گاڑیوں کو ضبط کر کے تین ماہ بعد اخبارات میں اشتہارات دیئے جائیں گے ۔ تا کہ جس شہری کی وہ گاڑی ہو اپنے واجبات ادا کر کے حاصل کر لے ۔ لیکن اگر اس کی بعد بھی اگر کوئی اپنی گاڑی لینے نہ آئے تو دو مشہور انگریزی اور عربی کے اخبارات میں اشتہار دیا جائے گا کہ ایک خاص مدت کے بعد ان گاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی ۔