نیلم سے علماء کرام کے وفد کی ممتاز الحق قاسمی کی قیادت میں سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سے ملاقات

منگل 9 اگست 2016 14:09

مظفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) نیلم سے علماء کرام کے وفد کی ممتاز الحق قاسمی کی قیادت میں سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سے ملاقات،علماء کرام نے شاہ غلام قادر کو شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی،شاہ غلام قادر نے نیلم ویلی سے علماء کرام کی جانب سے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا،شاہ غلام قادر نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام قابل احترام ہیں میری نیلم ویلی سے کامیابی میں تمام مسالک کے علماء کرام نے اہم کردار ادا کیا ،نیلم ویلی کی عوام کی فلاح کے لیے کیے جانے والے کاموں میں علمائے کرام سے مشاورت کی جائے گی،علماء کرام کے وفد میں مولانا ممتاز الحق قاسمی،میر الطاف نقشبندی،مولانا الطاف بٹ،مفتی عبدا القیوم ،قاری الطاف احمد صدیقی ،آفتاب احمد و دیگر جید علماء کرام شامل تھے ،اس موقع پر شاہ غلام قار نے علمائے کرام کی جانب سے حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا -

متعلقہ عنوان :