کویت: گھریلوخادمہ کی مالکن کے بچیوں کو چھری سے مارنے کی کوشش ، ملزمہ گرفتار

منگل 9 اگست 2016 14:31

کویت: گھریلوخادمہ کی مالکن کے بچیوں کو چھری سے مارنے کی کوشش ، ملزمہ ..

کویت: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): کویتی شہری کے گھر میں کام کرنے والی افریقی گھریلو ملازمہ نے تعیش میں آکر مالکن کی دو بچیوں کو چھریوں سے مارنے کی کوشش کی ۔ لیکن مالکن کے بروقت کاروائی کرنے پر بچیوں کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

کویتی خاتون نے سلویٰ پولیس اسٹیشن کو فون پر اطلاع دی کہ اس کی گھریلو خادمہ نے اس کی بچیوں کو مارنے کی کوشش کی ہے ۔ جس پر پولیس فوراََ مطلوبہ جگہ پہنچی اور افریقی خادمہ کو گرفتار کر لیا۔ مالکن کا موقف ہے کہ گھریلوخادمہ نے اس کی بچیوں کو مارنے کی کوشش کی ہے ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اس بارے میں گھریلوخادمہ سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ مگر اس بارے میں کچھ نہیں بتایا جا سکتا کہ گھریلو خادمہ نے ایسا قدم کیوں اٹھایا۔