بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے قتل کا مقدمہ درج، سرچ آپریشن میں10مشتبہ افراد زیر حراست

منگل 9 اگست 2016 14:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ سرچ آپریشن کے نتیجے میں10مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

صدر پولیس نے منوجان روڈ پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ مقتول بلال انور کاسی ایڈوکیٹ کے بھائی شعیب کاسی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں جبکہ کوئٹہ پولیس نے بروری،خروٹ آباد اور سبزل روڈ پر آپریشن کرتے ہوئے دس مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔

اس سے قبل سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے آئی جی پولیس بلوچستان احسن محبوب کی زیر صدارت اجلاس میں دوتحقیقاتی کمیٹیاں قائم کردی گئیں جو سائنسی اور تیکنیکی حوالے سے خود کش حملے کی تفتیش کریگی جبکہ کوئٹہ پولیس کی جانب سے خود کش حملہ آور کے جسم کے ٹکرے اور خون فرانزک ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوا دیئیگئے۔

متعلقہ عنوان :