دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 14:47

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے یہی وجہ ہے کہ آئے روز بے گناہ لوگوں کو خود کش حملوں اور دہشتگردی کی نظر کیا جارہا ہے جب تک دہشتگردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن بلا تفریق نہیں کیا جاتا اور نواز شریف مودی دوستی ختم نہیں کرینگے پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما محمد امجد مجاہد گل اپنی رہائشگاہ پر لیڈی کونسلر بیگم شہناز گل کے ہمراہ خواتین کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی حالیہ دہشتگردی نے ثابت کردیا ہے کہ ملک دشمن قوتیں بلوچستان میں ابھی بھی متحرک ہیں جن کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ہمارے حکمران بھارت کیخلاف مکمل زبان بندی اختیار کئے ہوئے ہیں جس سے دشمن کے حوصلے بلند ہورہے ہیں۔