پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے امریکہ اور بھارت ملوث ہیں‘ وزیراعظم مودی سے دوستی کو پروان چڑھارہے ہیں وہ دہشت گردی کروا رہے ہیں‘ وزیراعظم کو سانحہ کوئٹہ پر مستعفی ہوجانا چاہئے‘ وقت آگیا ہے قوم سڑکوں پر نکلے اور ان حکمرانوں سے حساب لے‘ مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین بھیجے جائیں‘ افغانستان میں آپریشن کرکے بھارتی اور امریکی ٹھکانے ختم کئے جائیں

عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 9 اگست 2016 14:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے امریکہ اور بھارت ملوث ہیں‘ وزیراعظم مودی سے دوستی کو پروان چڑھارہے ہیں وہ دہشت گردی کروا رہے ہیں‘ وزیراعظم کو سانحہ کوئٹہ پر مستعفی ہوجانا چاہئے‘ وقت آگیا ہے قوم سڑکوں پر نکلے اور ان حکمرانوں سے حساب لے‘ مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین بھیجے جائیں‘ افغانستان میں آپریشن کرکے بھارتی اور امریکی ٹھکانے ختم کئے جائیں۔

وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ جمشید دستی نے کہا کہ حکومت جھوٹے دعوے کرتی ہے کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا دہشت گرد جب چاہتے ہیں بڑا حملہ کردیتے ہیں پاکستان میں دہشت گردی میں امریکہ ‘ افغانستان‘ بھارت اور ایران ملوث ہے سمجھ نہیں آتا کہ پاکستان افغانستان پر حملہ کیوں نہیں کرتا۔

(جاری ہے)

افغانستان میں آپریشن کرتے ہوئے امریکی اور بھارتی ٹھکانے تباہ کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر وزیراعظم کو مستعفی ہو کر گرفتاری دینی چاہئے۔ حکومت امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے وقت آگیا ہے کہ عوام باہر نکلے اور ان حکمرانوں کو سڑکوں پر گھسیٹے۔ جمشید دستی نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے ہمارا وزیراعظم مودی سے دوستی کر پروان چڑھا رہا ہے۔