سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونیوالے عسکر خان اچکزئی آبائی گاوٴں میں سپرد خاک

منگل 9 اگست 2016 14:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) سول ہسپتال کوئٹہ میں ہونیوالے خودکش حملے میں شہید ہونیوالے وکیل رہنماء و اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے چھوٹے بھائی عسکر خان اچکزئی کو آج بروز منگل کو ان کے آبائی علاقے مردہ کاریز چمن میں سپرد خاک کردیاگیا ،نماز جنازہ میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک اچکزئی ،ڈاکٹرعنایت اللہ ،حاجی نظام الدین کاکڑ،عبدالمالک پانیزئی ،نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی ،مابت کاکا ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم بازئی ،عبدالباری کاکڑ،ساجد ترین ایڈووکیٹ سمیت قبائلی ،سیاسی عمائدین سمیت علاقے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔