امریکی فوج کا شام میں داعش کے 83 آئل ٹینکر تباہ کرنے کا دعویٰ

منگل 9 اگست 2016 15:05

واشنگٹن/دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء)امریکی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی شام میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے زیر استعمال 83 آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹا گون کے ترجمان میتھیو ایلن کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں اسلامک اسٹیٹ کے زیر استعمال 83 آئل ٹینکروں کو تباہ کر دیا گیا ۔ گزشتہ روز یہ فضائی حملے دیر الزور کے صوبے میں البو کمال کے علاقے کے قریب کیے گئے اور اس کارروائی میں ایک سے زیادہ اتحادی ممالک کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ گزشتہ سال اتحادی جنگی طیاروں نے ایسے 400 ٹینکرز کو تباہ کیا تھا، جو صحرا میں غیر قانونی تیل کے انتظار میں قطار میں کھڑے تھے۔