بنگلہ دیش اور چین کی ریلوے کارپوریشن کے درمیان ریلوے کی تعمیر کامعاہدہ طے پاگیا

منگل 9 اگست 2016 15:06

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) بنگلہ دیش ریلوے بیورواور چین کی ریلوے کارپوریشن کے درمیان ریلوے کی تعمیر کے لیے تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔ منصوبے کی مالیت3 ارب 14کروڑ امریکی ڈالرز ہے۔س پروجکیٹ سے چین ،بھارت اور میانمر سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بنگلہ دیش کے اقتصادی و تجارتی رابطے اور تبادلوں کو بھی خوب فروغ ملے گا۔

منگل کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق بنگلہ دیش کے ریلوے بیورو اورچین کی ریلوے کارپوریشن کیساتھ ریلوے کی تعمیر کے لیے تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہیبنگلہ دیش کے وزیر ریلوے مذیبْ الحق ا ور بنگلہ دیش میں چین کے سفیر ما منگ چھانگ اور چین کی ریلوے کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل لی چھانگ جن نے اس تقریب میں شرکت کی، یہ ریلوے لائین بنگلہ دیش کے مشرقی اور مغربی علاقوں کے درمیان مال اور مسافر وں کی نقل و حمل کا ایک اہم زریعہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ لائین ڈھاکہ سے شروع ہو کر پدما پل سے گزر کر جیسور تک پہنچتی ہے۔اس لائین کی لمبائی168.6 کلومیٹر ز اور لائین پر چلنے والی ریل گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار120 کلومیٹرز فی گھنٹہ ہوگی۔اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد بنگلہ دیش کے مشرقی اور مغربی علاقوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی صورتحال بڑی حد تک بہتر ہو جائے گی اور یہ متعلقہ علاقوں کی معاشرتی اور اقتصادی ترقی کے عمل کے لئے کافی مفید ثابت ہوگا۔ دوسری طرف اس پروجکیٹ سے چین ،بھارت اور میانمر سمیت ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بنگلہ دیش کے اقتصادی و تجارتی رابطے اور تبادلوں کو بھی خوب فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :