شارجہ: اماراتی شہری نے اپنے والد کو آگ بجھانے والے آلے سے قتل کر دیا

منگل 9 اگست 2016 15:15

شارجہ: اماراتی شہری نے اپنے والد کو آگ بجھانے والے آلے سے قتل کر دیا

شارجہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): شارجہ میں ایک اٹھارہ سالہ اماراتی نوجوان نے اپنے والد کو آگ بجھانے والے آلے کے متعدد وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق بیٹے نے اپنے والد کو مارنے کے بعد اسکا بوسہ لیا اسی اثنا ء میں اس کے چچا وہاں آئے تو بیٹے نے چچا کو کہا کہ وہ آگ بجھانے والا سلینڈر لے کر اسے بھی بالکل اسی طرح مارے جیسے اس نے اپنے والد کو مارا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں قاتل کے بھائی نے بتایا کہ اسکے اپنی والدہ اور باقی تمام خاندان کے اراکین سے اچھے روابط تھے۔ اسے تو یہ خبر سن کر یقین ہی نہیں آیا کہ اسکا بھائی ایسا کر سکتاہے ۔ نوجوان کو گرفتار کر نے والے پولیس آفیسر نے اپنے بیان میں کہا کہ جب اس نے نوجوان کو گرفتار کیا تو وہ پاگلوں کی سی حرکات کر رہا تھا۔ اس کے چچا نے بتایا کہ جب وہ پہنچا تو دیکھا کہ اس کا بھتیجا اپنے والد کی نعش کے ساتھ لپٹ کر رو رہا تھا۔ عدالت نے مقدمے کی کاروائی 5ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔