چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا سندھی ادیب علی بابا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 9 اگست 2016 15:28

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے علی بابا کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ علی بابا کے انتقال سے سندھی ادب کے شعبہ میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کے روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔