تبوک:90,000 سال پرانی انسانی ہڈی برآمد

منگل 9 اگست 2016 15:43

تبوک:90,000 سال پرانی انسانی ہڈی برآمد

تبوک: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): سعودی آثارِ قدیمہ کے ماہرین اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی مشترکہ ٹیم نے سعودی عرب کے شہر تبوک کی طیامہ سائٹ سے ایک انسان کی ہاتھ کی درمیانی انگلی کی ہڈی دریافت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ہڈی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ تقریباََ90,000سال پرانی ہیں۔ اس انسانی ہڈی کو عرب میں ملنے والی سب سے پرانی کہا جا رہاہے۔ اس سے پہلے اسی صحرائی علاقے میں 300,000سال پرانی ہاتھی دانت بھی ملا تھا۔ تبوک کا نفوض صحرا کی آثارِ قدیمہ کے ماہرین کے لیئے بڑی اہمیت حاصل ہے ۔