مہنگائی کی شرح میں0.39فیصد اضافہ‘دالوں ‘آٹے‘چاول اور دوسری اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی:وفاقی ادارہ شماریات کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 اگست 2016 15:51

مہنگائی کی شرح میں0.39فیصد اضافہ‘دالوں ‘آٹے‘چاول اور دوسری اشیاءضروریہ ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست۔2016ء) مالی سال 2015-16ءکے دوسرے ماہ میں مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.33 فیصدکمی دیکھنے میں آئی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 06اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران چینی ،گڑ ،لہسن ،انڈے، چاول، باسمتی چاول ،مٹن ، بیف ،گندم ، آٹا، چنے کی دال ،دھی ، سمیت 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، آلو ،زندہ مرغی ،کیلے،ایل پی جی ،پیاز ،دال مسور ،دال مونگ ،دال ماش، ٹماٹر،سرخ مرچ ،ویجی ٹیبل گھی ،سمیت11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،چائے ،کپڑے، ملک پاوڈ، خوردنی تیل، مسٹرڈ آئل ، نمک ،تازہ دودھ ، اورکھلا گھی سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.35 ، 0.38 ،0.40 اور 0.41 فیصدکمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :