بحرین: ہوٹلوں اور جہاز کی جعلی بُک کی گئی ٹکٹیں بیچنے والا شہری گرفتار

منگل 9 اگست 2016 16:02

بحرین: ہوٹلوں اور جہاز کی جعلی بُک کی گئی ٹکٹیں بیچنے والا شہری گرفتار

بحرین: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): بحرینی پولیس نے شہریوں سے ہوٹلوں اور جہازوں کی جعلی بکنگ کر کے رقم بٹورنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اور اکنامک الیکٹرونک سکیورٹی کے حکام کو ایک شہری کے بارے میں شکایات موصول ہوئیں کہ وہ شہریوں کو جعلی ٹکٹیں بیچتا ہے ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص اِنسٹاگرام پر اپنے گاہکوں سے مختلف ہوٹلوں کی بکنگ کے عوض رقم منگواتا تھا لیکن ان شہریوں کو کسی بھی قسم کی کوئی سہولت فراہم نہیں کرتا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے فراڈیئے شخص کو گرفتار کر لیا.