مانسہرہ، 2018ء تک برہان تا شنکیاری موٹر وے منصوبہ پر کام مکمل ہو جائے گا، سردار محمد یوسف
منگل 9 اگست 2016 16:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے تین سال کے قلیل عرصہ میں ضلع مانسہرہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، 2018ء تک برہان تا شنکیاری موٹر وے منصوبہ پر کام مکمل ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ مانسہرہ میں سکی کناری ڈیم بھی سی پیک منصوبے کا حصہ ہے جس سے 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، ہمارا مقصد عوام کی بلاتفریق خدمت ہے اور بن سیر روڈ کی پختگی کیلئے 20 لاکھ روپے اور چھچھیڑہ پلی کیلئے 10 لاکھ روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں جبکہ پانی، بجلی، صحت اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کونش ویلی میں کروڑوں روپے کے فنڈز کے منصوبے جاری ہیں جبکہ باقی منصوبوں پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا، کونش ویلی کیلئے گرلز ڈگری کالج کی منظوری ہو چکی ہے، جس کے لئے جگہ کا انتخاب کیا جارہا ہے، بٹل میں کالج بنایا جائے گا اور بجلی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے جس کے لئے 57 لاکھ روپے فنڈز بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں جس پر عنقریب کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی اور بجلی کے درپیش مسائل کو ختم کرنے کیلئے مرکزی حکومت دن رات کوشاں ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.