آئی جی پولیس خیبر پختونخواکاعیدالفطرکے موقع پر موثر ٹریفک پلان ترتیب دینے پرمانسہرہ ٹریفک پولیس اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسنادتقسیم
منگل 9 اگست 2016 16:20
(جاری ہے)
اس موقع پر آئی جی پی نے مانسہرہ ٹریفک پولیس کو جسم سے پیوست خفیہ کیمرے رکھنے اور چالان کے وقت اس سے ریکارڈنگ کی بھی ہدایت کی۔
انہوں نے انعام یافتہ پولیس اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ باقاعدہ ہوم ورک مکمل کر کے اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اس موقع پر آئی جی پی نے اے ایس پی صدر مس سونیا شمروز، ٹریفک انسپکٹر جمال زیب، ٹریفک محرر محمد صدی، ٹکٹ آفیسر رشید، ٹریفک کانسٹیبلان صداقت، وقاص بن ظہور اور ڈرائیور، کانسٹیبل ذوالفقار کو نقد انعامات اور توصیقی اسناد سے نوازا۔ واضح رہے کہ عیدالفطر پر کاغان اور ناران کے سیاحتی مقامات پر ملک بھر سے کثیر تعداد میں سیاح آئے اور ایک اندازے کے مطابق سیاحوں کی ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیاں علاقہ میں داخل ہوئی تھی۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور سیاحوں کے قافلوں کو رواں دواں رکھنے کیلئے ایک موثر ٹریفک پلان مرتب کیا گیا تھا، اس مقصد کیلئے خصوصی ٹریفک مینجمنٹ مہم بھی چلائی گئی تھی۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں نے داتا بیئرز سے بابوسر ٹاپ تک ٹریفک کو رواں دواں رکھا۔ مانسہرہ ٹریفک پولیس کی پیشہ وارانہ کوششوں کو مقامی افراد بالخصوص سیاحوں نے دل کھول کر سراہا۔مزید قومی خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.