دو اعلیٰ چینی اہلکاروں کے خلاف رشوت ستانی کے الزام میں تحقیقات کا آغاز

منگل 9 اگست 2016 16:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء )سپر یم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی ) نے منگل کو اعلان کیا کہ اس نے دو سابق اعلیٰ اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے ، شمالی چین کے صوبہ ہیبی میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کمیٹی کی مجلس قائمہ کے سابق رکن ژانگ یوی اور چائنا ٹیلی کام کے سابق چیئر مین چانگ شیاؤبنگ کے خلاف رشوت وصول کرنے کے شبے میں الگ الگ تحقیقات کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایس پی پی نے ان دونوں کو ” جبری اقدامات “ کے زمرے میں رکھا ہے جن میں گرفتاری ،نظر بندی ، ملزم کو پیش ہونے پر مجبور کرنے کے لئے وارنٹ کا ا جراء ، سماعت تک ضمانت یا رہائشی نگرانی کے اقدامات شامل ہیں ۔