چین کے پیداواری نرخ کے انڈیکس میں 1.7فیصد کی کمی

منگل 9 اگست 2016 16:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) چین کے پیداواری نرخ کا انڈیکس (پی پی آئی ) جو کہ فیکٹری گیٹ پر اشیاء کے اخراجات کا پیمانہ ہے ، جولائی میں 1.7فیصد سالانہ کم ہو گیا ۔ یہ بات شماریات کے قومی بیورو نے منگل کو بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

پی پی آئی میں کمی نان فیرس سٹیل سمیلٹنگ و رولنگ ،فیرس سٹیل دھات کی کان کنی اور فیرس سٹیل سمیلٹنگ و رولنگ کے لئے مضبوط صنعتی مصنوعات کے نرخوں کی بدولت جون میں 2.6فیصد کی کمی سے کم تھی تاہم جولائی کی ریڈنگ نے باون ماہ کی مسلسل کمی کے سلسلے کو برقرار رکھا ، ایسا چین کی معیشت کی سستی اور صنعتی زائد پیداواری گنجائش کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے ، ماہانہ کی بنیاد پر جولائی کا پی پی آئی 0.2فیصد بڑھ گیا ۔

پی پی آئی کے اعداد وشمار اشیائے صارفین کے نرخ کے انڈیکس کے اجراء کے موقع پر جاری کئے گئے ہیں ، اشیائے صارفین کے نرخ کا انڈیکس جولائی میں 1.8فیصد سالانہ بڑھ گیا جوجون کے 1.9فیصد سے کم ہے ۔