چین کے سن یانگ نے دوسو میٹر فری سٹائل پیراکی مقابلے کا طلائی تمغہ جیت لیا

منگل 9 اگست 2016 16:24

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) چین کے سن یانگ نے ریواولمپکس میں مردوں کے 200میٹر کے فری سٹائل مقابلے کو جیت کر گذشتہ روز اپنا تیسرا طلائی تمغہ حاصل کر لیا چوبیس سالہ تیراک نے جنوبی افریقہ کے چاوڈلی کلوس سے 0.55سیکنڈ اور امریکہ کے کو نور ڈیویرسے 0.58سیکنڈ کے فرق سے ایک منٹ 44.65سیکنڈ میں یہ مقابلہ جیتا ۔

(جاری ہے)

یہ چین کا ریو گیمز کا پیراکی کا پہلا طلائی تمغہ ہے ، سن نے 2012لندن اولمپکس میں اسی ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتاتھا ،عالمی ریکارڈ یافتہ جرمنی کے پال بائیڈرمان سن کے مقابلے میں 1.19سیکنڈ کے فرق سے فائنل میں چھٹے نمبر پر رہے ۔

متعلقہ عنوان :