وفاقی وزیر ریلوے کا اکتوبر میں گرین لائن کیلئے ای ٹکٹنگ شروع کرنے کا اعلان

منگل 9 اگست 2016 16:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اکتوبر2016میں گرین لائن کیلئے ای ٹکٹنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا،گرین لائن ای ٹکٹنگ کا نظام آزمائشی بنیادوں پر شروع کریں گے،مالی سال 2013میں ریلوے کی آمدنی18ارب روپے تھی جبکہ مالی سال 2016میں ریلوے کی آمدنی36 ارب 58کروڑ روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اکتوبر2016میں گرین لائن کیلئے ای ٹکٹنگ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن ای ٹکٹنگ کا نظام آزمائشی بنیادوں پر شروع کریں گے،مالی سال 2013میں ریلوے کی آمدنی18ارب روپے تھی جبکہ تین سال کے دوران ریلوے کی آمدنی دگنی ہوگئی ہے،مالی سال 2016میں ریلوے کی آمدنی36 ارب 58کروڑ روپے ہوگئی ہے،پاکستان ریلوے میں 76ہزار سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں ان کی تنخواہوں کی مدمیں 24ارب 64کروڑ ادا کیے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :