کشمیرکلچرل بورڈ کا 14اگست بھرپور طریقے سے منانے کااعلان

منگل 9 اگست 2016 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) کشمیرکلچرل بورڈ نے 14اگست بھرپور طریقے سے منانے کااعلان کردیا ‘ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک پریس کلبوں کے سامنے خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ‘ کشمیرکلچرل بورڈ کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر شہزاد آفریدی نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا ہے کہ کشمیر کلچرل بورڈ نے ہرسال کی طرح اس سال بھی جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کافیصلہ کیاہے تمام اضلاع میں جشن آزادی پاکستان جوش وخروش سے منایاجائیگا ‘ دیگراضلاع کی طرح دارالحکومت مظفرآباد سنٹرل پریس کلب کے سامنے خصوصی تقریب کاانعقاد ہوگا جبکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں خصوصی تقریب منعقد ہوں گی ‘ شہزاد آفریدی نے کہاکہ تمام اضلاع میں بڑا جھنڈا آویزاں ہوگا اورپاکستان کے قیام کی اہمیت اوران کی حفاظت کے لئے موثر تجاویز کابھی جائزہ لیاجائیگا شہزاد آفریدی نے کہاکہ 14اگست کوجشن آزادی پاکستان کی ان تقاریب میں لوگ زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور پاکستان سے عملی محبت کااظہار کریں کیونکہ ہماری پہچان ہی پاکستان سے ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ان کی حفاظت کیلئے ہرقربانی دینے کوتیارہیں۔