کراچی، پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

منگل 9 اگست 2016 16:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزم ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی ہنگورہ گوٹھ کے قریب گشت کے دوران پولیس نے موٹر سائکل سوار ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی ۔پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ادھر اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں دھر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم برکت اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔